کراچی پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 2، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

جمعہ 15 اگست 2025 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) تھانہ گڈاپ سٹی کے علاقے کریم ٹائون کے قریب پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2مبینہ ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، نقدی ، موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ملزمان میں قدرت اللہ اور رازق شامل ہیں جبکہ ملزمان کے 4ساتھی فرار ہوگئے۔پولیس نے گرفتارزخمی ملزمان کو طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہےجبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔