وفاقی محتسب کی ٹیم 19اگست کو مری میں کھلی کچہر ی لگا ئے گی

جمعہ 15 اگست 2025 17:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی کی ہدا یت پر وفاقی محتسب کے ایڈ وائزر میجر جنرل(ر) ہا رون سکندر پا شا اور کنسلٹنٹ خا لد سیال پر مشتمل وفاقی محتسب کی ٹیم منگل 19اگست دن 10بجے جناح ہال اے سی آفس مری میں کھلی کچہری لگا ئے گی جس میں وفاقی اداروں کے مقامی افسران بھی موجود ہوں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق وفاقی محتسب کے افسران، وفاقی اداروں کے خلا ف شکایات سن کر ان کے ازالے کے لئے متعلقہ اداروں کو مو قع پر ہی ہدایات دیں گے۔

واضح رہے کہ یہ کھلی کچہری وفاقی محتسب کی طرف سے عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے پروگرام کا حصہ ہے۔ وفاقی محتسب نے بجلی، گیس، نا درا، بے نظیر انکم سپو رٹس پروگرام، پاسپورٹ آ فس، پو سٹل لا ئف انشو رنس، اسٹیٹ لا ئف انشو رنس کا رپو ریشن اور پا کستان پوسٹ آ فس سمیت وفاقی اداروں کے متعلقہ حکام کو کھلی کچہر ی میں شر یک ہو نے کی ہدا یت کی ہے۔ عوام النا س کھلی کچہر ی میں وفاقی اداروں کے خلاف شکا یات پیش کر سکتے ہیں۔