پنجاب بھر میں واٹر سپلائی اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے حکومت پنجاب کے ادارے واسا نے ضلع جہلم میں کام شروع کر دیا

جمعہ 15 اگست 2025 18:07

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) پنجاب بھر میں واٹر سپلائی اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے حکومت پنجاب کے ادارے واسا نے ضلع جہلم میں کام شروع کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر دفتر میں ایک خصوصی تقریب میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی صبا سحر اور واسا کے مینجنگ ڈائریکٹر کے درمیان ایم او یو پر دستخط کئے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی زیر صدارت اجلاس میں واسا کے افسران نے ڈی سی جہلم کو اپنی ورک فورس اور پلان پر بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے کہا کہ پنجاب حکومت شہریوں کے تمام تر مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں ، واسا کے قیام سے ایک پروفیشنل ادارے کے زیر اہتمام شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :