کراچی پورٹ ٹرسٹ کے تمام ملازمین کے لئے ہیلتھ انشورنس سکیم کا اجراء کریں گے، وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری

جمعہ 15 اگست 2025 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے تمام ملازمین کے لیے ہیلتھ انشورنس سکیم کا اجراء کریں گے،ہیلتھ انشورنس سکیم کا مقصد بہتر اور بروقت علاج کی فراہمی ہے۔جمعہ کے روز وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی صدارت میں کراچی پورٹ ٹرسٹ سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کراچی پورٹ ٹرسٹ ملازمین کے لیے صحت کا نیا دور شروع ہو رہا ہے،تمام ملازمین کے لیے ہیلتھ انشورنس سکیم کا اجراء کریں گے،ہیلتھ انشورنس سکیم کا مقصد بہتر اور بروقت علاج کی فراہمی ہے،جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال پینل میں شامل کئے جائیں گے،ہسپتالوں کا انتخاب شفاف اور مسابقتی عمل کے ذریعہ ہوگا،ملازمین کی صحت اور فلاح اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ سکیم سے تمام ورکروں کو معیاری طبی سہولیات میسر آئیں گی،آفیسرز کے ساتھ تمام سٹاف کے لیے میڈیکل چیک اپ لازمی قرار دیا گیا ہے،بیماریوں کی تشخیص سے علاج آسان ہوگا اس کے علاوہ طویل المدتی اخراجات کم کرنے پر توجہ دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :