صادق آباد پولیس کی کارروائی، خاتون کو قتل کرنے والے ملزم گرفتار

ہفتہ 16 اگست 2025 12:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) صادق آباد پولیس نے خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم نے معمولی تلخ کلامی کے بعد خاتون کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی۔

(جاری ہے)

واقعے کا مقدمہ ابتدائی طور پر نامعلوم ملزم کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ صادق آباد پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام دستیاب ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کا سراغ لگایا اور اسے گرفتار کر لیا۔ ایس پی راولپنڈی سعد ارشد نے کہا کہ ملزم کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔ راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔