ابوظہبی میں 31 واں ابوظہبی انٹرنیشنل شطرنج فیسٹیول شروع، دنیا بھرسےتین ہزارکھلاڑی شریک

ہفتہ 16 اگست 2025 14:00

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) ابوظہبی میں 31 واں ابوظہبی انٹرنیشنل شطرنج فیسٹیول شروع ہو گیا جو 24 اگست تک جاری رہے گا۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق یہ ایونٹ ابوظہبی شطرنج و مائنڈ گیمز کلب کے زیرِ انتظام اور ابوظہبی سپورٹس کونسل کی نگرانی میں ریڈیسن بلو ہوٹل اینڈ ریزورٹ، ابوظہبی کارنیش میں جمعہ سے شروع ہے ،جہاں کل انعامی رقم 500,000 درہم رکھی گئی ہے۔

منتظمین کے مطابق، یہ ایونٹ شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی تعداد کے لحاظ سے فیسٹیول کی تاریخ کا سب سے بڑا ایڈیشن ہے جس میں 82 ممالک سے 3,000 سے زائد کھلاڑی شریک ہیں ۔ یہ فیسٹیول دنیا کے نمایاں ترین شطرنج مقابلوں میں شامل ہو چکا ہے، اور متعدد عالمی شہرت یافتہ ٹورنامنٹس سے بھی آگے نکل گیا ہے۔

(جاری ہے)

فیسٹیول میں تمام عمر اور مہارت کی سطحوں کے لیے 27 مختلف ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا، جن کی قیادت ماسٹرز ٹورنامنٹ کرے گا، اس کے ساتھ ساتھ تین نئے مائنڈ گیمز— چیکرز، ڈومینو، اور چیس 960،(فشر رینڈم شطرنج) کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔

عمران الحُسینی (ویسٹ ایشیا یوتھ چیمپئن، عرب یوتھ چیمپئن، اور یو اے ای مردوں کے قومی چیمپئن)، روزا عیسیٰ السرکال، عمار السدرانی (نیشنل چیمپئن)، احلام راشد (عرب گرلز چیمپئن)، عبدالرحمن الطاہر اور حمد الکعف ایونٹ میں مختلف عمر کے زمروں میں یو اے ای کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔عالمی سطح پر شرکت کرنے والے معروف کھلاڑیوں میں ماسٹرز ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ سانان سجوگیروف اور سیکنڈ سیڈ آرکاڈی نائیڈچ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :