ڈپٹی کمشنر کا ملتان شہر کا دورہ ،شہریوں سے ملاقات اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا

ہفتہ 16 اگست 2025 15:58

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے ہفتہ کے روز شہر کا دورہ کر کے صفائی صورتحال کا جائزہ لیا اور گلی محلوں اور بازاروں میں صفائی کی چیکنگ کی ۔اس موقع پر انہوں نے شہریوں سے ملاقات کی اور شکایات کا فوری ازالہ کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

ڈویژنل منیجر آپریشن انوار الحق نے صفائی آپریشن اور کارکردگی پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ویسٹ کولیکشن میں اضافے کیلئے مکمل مشینری فیلڈ میں اتاری گئی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے مانیٹرنگ کا جامع میکنزم تشکیل دیا ہے۔شہریوں کو صفائی کے حوالے سے بہتری نظر آئے گی ۔اس سلسلے میں کوتاہی یا غفلت قابل قبول نہیں۔

متعلقہ عنوان :