ڈیرہ اسماعیل خان ،بنددھپانوالہ کے قریب موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے17سالہ نوجوان کو قتل کردیا

ہفتہ 16 اگست 2025 16:05

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے بنددھپانوالہ کے قریب موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے17سالہ نوجوان کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

تھانہ کینٹ میں عمر خیل ٹانک کے رہائشی عین اللہ بیٹنی ولد معتبر بیٹنی نے قتل کی دفعہ کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں ، میرا بھائی 17سالہ عالم جان بیٹنی اور دوست غین اللہ محسود ولد شاکر اللہ سکنہ مردان پل پہاڑ پور سے موٹرسائیکل پر ڈیرہ بند دھپانوالہ آئے اس دوران پیچھے سے موٹرسائیکل پر سوار ملزمان ممریز ، رفیق عرف رفیع اللہ ولد سرفراز عرف کریربیٹنی سکنائے عمر خیل حسن خیل ٹانک آئے اور ان میں سے ممریز نے اپنا پستول نکال کر میرے بھائی عالم جان بیٹنی پر فائرنگ کر دی ، جس سےوہ جاں بحق ہوگیا، وجہ عداوت ہماری سابقہ قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی ہے۔

\378