الجزائر، پل پر سے بس گرنے کا دل خراش حادثہ، 18 افراد جاں بحق

ہفتہ 16 اگست 2025 16:06

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران الجزائر کے شہریوں پر گہرے غم کے بادل چھا گئے، جس کی وجہ دارالحکومت میں ایک ہول ناک ٹریفک حادثہ ہے۔

(جاری ہے)

الجزائر کے شہری دفاع نے اعلان کیا کہ دار الحکومت الجزائر شہر میں وادی الحراش کے پل سے ایک بس کے گرنے کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال کے مردہ خانے میں رکھوائی گئیں۔