سعودی عرب، سیاحتی مقام پر آسمانی بجلی گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق

ہفتہ 16 اگست 2025 16:06

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)سعودی عرب کے سیاحتی شہر ابھا میں آسمانی بجلی گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگئی۔سعودی میڈیا کے مطابق زخمی خاتون کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

فیملی ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان سیر و تفریح کی غرض سے ابھا کے ایک تفریحی مقام پر موجود تھا کہ اسی دوران اچانک آسمانی بجلی گری جس کی زد میں آکر خاتون اور اس کی 22 سالہ بیٹی موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ ساتھ موجود دوسری بیٹی زخمی ہوئی ہے۔