مالاکنڈ،رہنما جے یو آئی کے گھر پر فائرنگ، بیٹا، بیٹی جاں بحق،مفتی کفایت اور اہلیہ زخمی

ہفتہ 16 اگست 2025 18:22

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ کے گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں مفتی کفایت اور اہلیہ شدید زخمی ہوگئے، ان کا بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیویز حکام نے بتایا کہ مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں جے یو آئی (ف) کے ضلعی امیر کے گھر پر فائرنگ ہوئی ہے جس میں مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، فائرنگ سے مفتی کفایت کا بیٹا عصمت اللہ اور بیٹی جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام نے بتایا کہ فائرنگ مفتی کفایت اللہ کے دوسرے بیٹے اعتصام نے کی، واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا، لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا گیا۔فائرنگ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم واقعہ کے پیچھے کیا عوامل کار فرما تھے، تاحال واضح نہیں ہوسکا، ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ملزم نشے کا عادی ہے جس کی تلاش شروع کر دی گئی ۔