سیاح گلگت بلتستان میں غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کریں، ایمرجنسیز آپریشن سینٹر

ہفتہ 16 اگست 2025 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ گلگت بلتستان میں سومرو پل، گانچھے، سالتورو پل، باغیچہ (سکردو) پل کو شدید نقصان پہنچا ہے،سفر سے مکمل گریز کریں۔ ہفتہ کونیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر اپ ڈیٹ کے مطابق جگلوٹ-سکردو روڈ پرآمدورفت معطل ہے، دیان، تھلی بروق، کلٹی (غذر) راستے مکمل بند ہیں ان پر سفر ممکن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

گلگت، جگلوٹ، گورو، نلتر روڈ سڑک بند ہے،سیاح سفر سے گریز کریں۔ گلگت-ہنزہ (گلمت، گوجال) سڑک بند ہے سیاح سفر سے اجتناب کریں۔بابوسر ٹاپ روڈ مکمل بند ہےسفر سے گریز کریں۔ ممکنہ خطرات کے پیش نظر تورغر، بٹگرام، شانگلہ، لوئر کوہستان، تتہ پانی، گلگت، ہنزہ اور سوات روڈ پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا شدید خطرہ موجود ہے۔ سیاحوں سے گزارش ہے کہ محتاط رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ اپنی حفاظت کو ترجیح دیں حالات بہتر ہونے تک سفر ملتوی کریں۔

متعلقہ عنوان :