کمشنر ملتان نے شہری کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے معروف نجی پلازہ کا پارکنگ کنٹریکٹ منسوخ کر دیا

ہفتہ 16 اگست 2025 20:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) کمشنر ملتان عامر کریم خان نے سوشل میڈیا پر شہری کی شکایت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بوسن روڈ پر واقع معروف نجی پلازہ کا پارکنگ کنٹریکٹ منسوخ کر دیا۔

(جاری ہے)

کمشنر عامر کریم کا کہنا تھا کہ نیا کنٹریکٹ شہریوں کے لیے فری پارکنگ کی صورت میں فراہم کیا جائے گا۔شہریوں کو اب پارکنگ کے لیے پیسے ادا نہیں کرنے پڑیں گے ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ شہریوں کو سہولیات دینے اور ان کی شکایت پر فوری کارروائی کرنے کےلئے متحرک ہے۔