پوتن کو صلح نہیں بلکہ ایک جامع معاہدہ چاہیے، ٹرمپ کی یورپی رہنمائوں کو آگاہی

اتوار 17 اگست 2025 14:45

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)الاسکا سمٹ میں روسی صدر ولادیمیر پوتن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

اس سمٹ کے چند گھنٹوں بعد ٹرمپ نے یورپی یونین کے رہنماں، یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لین اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹ کو میٹنگ کے نتائج سے آگاہ کیا۔یہ اطلاع یورپی کمیشن کے پریس دفتر نے دی ہے۔ ٹرمپ نے یورپی کمیشن کی صدر اور نیٹو کے سیکرٹری کے ساتھ ایک مشترکہ ٹیلی فونک بات چیت کی جس میں فرانس، اٹلی، جرمنی اور برطانیہ کے یورپی رہنماں کے ساتھ ساتھ یوکرینی صدر زیلنسکی نے بھی شرکت کی۔