پشاور، انصاف ڈاکٹرزفورم کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہنگامی طبی خدمات فراہم کرنے کا اعلان

اتوار 17 اگست 2025 15:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں حالیہ قدرتی آفات اورسیلابی صورتحال کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرانصاف ڈاکٹرزفورم خیبر پختونخوا نے گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

فورم کے ترجمان نے کہا کہ یہ سانحہ نہ صرف متاثرہ خاندانوں کے لئے بلکہ پوری قوم کے لئے ایک کڑی آزمائش ہے، انصاف ڈاکٹرزفورم خیبر پختونخوا کےعوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اورہرممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

اس سلسلے میں انصاف ڈاکٹرز فورم خیبر پختونخوا کی ایگزیکٹو کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متاثرہ اضلاع میں جلد ازجلد میڈیکل ٹیمیں روانہ کی جائیں گی جو وہاں ایمرجنسی ہیلتھ سروسز، فرسٹ ایڈ اوربنیادی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گی۔

متعلقہ عنوان :