جوہرآباد ،پٹرولیم مصنوعات کے غیر قانونی کارو بارکے خلاف کریک ڈاون جاری، شبیر پٹرولیم سیل

اتوار 17 اگست 2025 15:30

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے محفوظ پنجاب کے ویژن اورحکومتی ہدایات کی روشنی میں پٹرولیم مصنوعات کے غیر قانونی کارو بارکے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ، سول ڈیفنس کی ٹیم نے شبیر پٹرولیم جوہرآباد کو سیل کر دیا، لائسنسنگ اتھارٹی نے پٹرول پمپ مذکور کا لائسنس منسوخ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو تحریر کیا تھا کہ شبیر پٹرولیم جوہرآباد کو فوری سربمہر کر دیا جائے، سول ڈیفنس آفیسر خوشاب نے ڈپٹی کمشنرخوشاب فروہ عامر کے احکامات کی روشنی میں اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر شبیر پٹرولیم جوہرآباد کو سیلن کر دیا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کوئی بھی قانوں سے بالا تر نہیں،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع خوشاب میں پٹرولیم مصنوعات کا غیر قانونی کاروبار کرنیوالوں کے خلاف موثر کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

\378