جڑانوالہ،بچوں کی معمولی لڑائی پر بڑوں کی فائرنگ،ایک جاں بحق، دو زخمی

اتوار 17 اگست 2025 17:00

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)جڑانوالہ تھانہ صدر کے علاقے میں بچوں کے درمیان ہونے والی معمولی تکرار پر بڑوں کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے مسلح تصادم میں بدل گیا،فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملزم ارشاد علی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ علی اصغر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

فائرنگ کے دوران جاوید اقبال اور محمد خالد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تاہم ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔