مالاکنڈ ڈویژن سے اندوہناک اطلاعات موصول ،مشکل گھڑی میں اپنے آفت زدہ بہن بھائیوں کی مدد کیلئے آگے بڑھنا چاہئے،میر شفیق الرحمن مینگل

اتوار 17 اگست 2025 17:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء) جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے شٴْمالی علاقہ جات مالاکنڈ ڈویژن بالخصوص اور کشمیر و گلگت بلتستان کے علاقوں میں سینکڑوں شہادتیں رپورٹ ہوچٴْکی ہیں، سینکڑوں افراد لاپتہ ہیں جن میں خواتین بچے اور بٴْزرگ شامِل ہیں، گاوں کے گاوں بہہ گئے ہیں، سینکڑوں گھر، مساجد، کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے سیالاب کی نظر ہوچکے ہیں، زخمیوں کی تعداد ان گننت ہے،میر شفیق الرحمن مینگل نے اپیل کی ہے کہ مشکل کی اِس گھڑی میں اپنے آفت زدہ بہن بھائیوں کی مدد کیلئے ہر پاکستانی آگے بڑھیں اور بِلا تفریق مدد کریں۔

متعلقہ عنوان :