رکن صوبائی اسمبلی سلمان نعیم کی جانب سے یومِ آزادی کے حوالے سے اولڈ ہوم میں مقیم بزرگ شہریوں کے اعزاز میں تقریب

اتوار 17 اگست 2025 18:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) رکن صوبائی اسمبلی سلمان نعیم کی جانب سے یومِ آزادی کے سلسلے میں اولڈ ہوم میں مقیم بزرگ شہریوں کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بزرگوں کےلئے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا اور انہیں شہر کے تاریخی، ثقافتی اور تفریحی مقامات کی سیر بھی کرائی گئی۔ بزرگ شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ان کی یادوں میں ہمیشہ تازہ رہے گا۔

(جاری ہے)

تقریب میں ایم پی اے سلمان نعیم کے والد شیخ محمد نعیم نے کہا کہ بزرگوں کے ساتھ دن گزار کر ایسا لگا کہ یہ بزرگ ہماری ہی فیملی کا حصہ ہیں ۔ تقریب میں رانا ممتاز رسول، ملک مدثر ڈوگر، وسیم قریشی، کامران لاشاری، بلال اختر، شاہنواز اور انچارج ادارہ اولڈ ہوم کومل اعجاز سمیت دیگر معزز شخصیات شریک ہوئیں۔ شرکاء نے بزرگ شہریوں کے ساتھ وقت گزارا اور خوشیاں بانٹیں۔اس موقع پر بزرگ شہریوں میں خصوصی تحائف اور نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :