پی پی ایچ آئی لورالائی کے زیرِ اہتمام ماہانہ کارکردگی کا ایک اہم اجلاس منعقد

پیر 18 اگست 2025 00:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) پی پی ایچ آئی لورالائی کے زیرِ اہتمام ماہانہ کارکردگی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لورالائی نور علی کاکڑ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالحلیم اوتمان خیل، پی پی ایچ آئی کے نمائندگان اور دیگر افسران نے بھرپور شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر میں صحت عامہ کی موجودہ صورتحال، کارکردگی کے مختلف پہلوؤں اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

شرکاء نے صحت کے شعبے کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم تجاویز پیش کیں اور مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور علی کاکڑ نے کہا کہ صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ضلعی انتظامیہ تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالحلیم اوتمان خیل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی ایچ آئی کے پلیٹ فارم سے صحت کی سہولیات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں اور بہت جلد عوام کو اس کے مثبت نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ عوام کی صحت اور فلاح کے لیے ہر ممکن اقدام کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :