سیالکوٹ، مدرسہ قادریہ اشرفیہ للبنات موضع چک عادل کا افتتاح27 اگست کو کیا جائے گا

پیر 18 اگست 2025 14:35

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) سیالکوٹ میںمدرسہ قادریہ اشرفیہ للبنات موضع چک عادل کا افتتاح 27 اگست کو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہیڈ مرالہ روڈ پر لال پور سٹاپ کے قریب واقع موضع چک عادل میں بعد از نماز ظہر ہونے والے اس مدرسے کے افتتاح کے موقع پر مفکر ملت بانی و امیر اعلیٰ تحریک اصلاح معاشرہ حضرت علامہ مولانا پیر محمد اجمل رضا قادری اور سجادہ نشین آستانہ عالیہ کوٹلہ شریف حضرت علامہ مولانا پیر میاں صغیر احمد نقشبندی خصوصی خطاب کریں گے۔