لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی چھٹیوں کے ساتویں ہفتے کا آغاز

رواں ہفتے چار ڈویژن بنچ اور 14سنگل بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے

پیر 18 اگست 2025 17:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی چھٹیوں کے ساتویں ہفتے کا آغاز ہوگیا جبکہ تعطیلات کے اختتام میں صرف دو ہفتے باقی رہ گئے ،14ججز مقدمات سنیں گے، رواں ہفتے چار ڈویژن بنچ اور 14سنگل بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔

(جاری ہے)

پرنسپل سیٹ پر رواں ہفتے 14ججز مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے جن میں چار ڈویژن بنچ اور متعدد سنگل بنچ شامل ہیں ، رواں ہفتے ڈویژن بنچ نمبر ایک میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس ملک محمد اویس خالد،ڈویژن بنچ نمبر دو میں جسٹس ملک وقار حیدر اعوان اور جسٹس راجہ غضنفر علی خان جبکہ ڈویژن بنچ نمبر تین: جسٹس محمد جواد ظفر اور جسٹس طارق محمود باجوہ شامل ہیں ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم سمیت 14ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے مقدمات سنیں گے۔