ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر کی جانب سے ہربن بھاشا کے عوام میں ای ایس ایم آر پیکیج کے تحت مختلف سکیموں کے چیک تقسیم

پیر 18 اگست 2025 18:22

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر طارق علی خان نے ہربن بھاشا کے عوام میں ای ایس ایم آر پیکیج کے تحت مختلف سکیموں کے چیک تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل اور مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، ای ایس ایم آر پیکیج کا مقصد متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنا اور ان کی معاشی بہتری کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہر سطح پر عوام کے ساتھ ہے اور عوامی خدمت ہمارا اولین مقصد ہے۔

متعلقہ عنوان :