منشیات فروشان کے خلاف کریک ڈائون،5 کلو سے زائد چرس اور 465 گرام آئس برآمد

پیر 18 اگست 2025 21:40

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)منشیات فروشان کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران 5 کلو سے زائد چرس اور 465 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سرکل بفہ شاہجہان خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ خاکی عبدالستار خان نے بمع ٹیم زبردست کاروائی کرتے ہوئے دوران گشت منشیات فروش عامر شاہ ولد شریف شاہ ساکنہ تاتار سیداں کو 5 کلو 424 گرام چرس اور 465 گرام آئس سمیت گرفتار کر لیا ، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :