معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار، تحقیقات شروع

سائبر کرائم ایجنسی نے ڈکی بھائی کے خلاف مختلف الزامات کی تحقیقات شروع کردیں سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی بیرون ملک فرار کی کوشش پر گرفتار کرلیے گئے، ذرائع

پیر 18 اگست 2025 22:46

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار، تحقیقات شروع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2025ء) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

نجی نیوز چینل کے مطابق، ڈکی بھائی بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے کہ انہیں پی این آئی لسٹ میں نام شامل ہونے کی بنیاد پر ایئرپورٹ حکام نے روک لیا اور بعدازاں سائبر کرائم ایجنسی نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق، ڈکی بھائی کے خلاف مختلف الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں اور انہیں مقدمات سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے حراست کے بعد ان سے تفتیش شروع کردی ہی

متعلقہ عنوان :