ض*اٹک ، اٹک پریس کلب رجسٹرڈ کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین شیخ فیصل جاوید منعقد

ں*ضلعی انتظامیہ کے زیر قبضہ پریس کلب کی بلڈنگ کو واگزار کرانے سے متعلق تبادلہ خیال

پیر 18 اگست 2025 22:20

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2025ء) اٹک پریس کلب رجسٹرڈ کا ایک اجلاس زیر صدارت چیئرمین شیخ فیصل جاوید منعقد ہوا، اجلاس کا ایجنڈا پریس کلب کی بلڈنگ جو کہ تقریبا ً گزشتہ14 سال سے ضلعی انتظامیہ کے قبضہ میں ہے کو واگزارکرا نا تھا ، بلڈنگ کو وا گزا ر کرا نے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ، تفصیلات کے مطابق اٹک پریس کلب رجسٹرڈ کا اہم اجلا س مقامی ہو ٹل میں منعقد کیا گیا جس میں پریس کلب کے عہدیداران و ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اجلا س میں شیخ جا وید اقبال ، حا فظ شہزا د اختر ، نثا ر علی خان ، حا فظ خلیل احمد ، ندیم حیدر ، محمد صا برین خٹک ، سیا ر گل ، راضی خان ، خالد وحید ، ملک اسد محمو د ، جا وید اختر اعوان ، حاجی ممتا ز حسین ، ملک محمد اعظم ، ممتا زاحمد ، قمر عبا س جعفری ، شیخ بابر قیوم ، ڈاکٹر سہیل احمد ، کریم خان ، ملک فہد ، احسان قریشی ،ڈاکٹر وحید خٹک ، شیخ ظہور الٰہی ، ڈا کٹر شیخ اسد ، را شد اعوان اور طیب اعوان نے شرکت کی ، اجلا س میں تفصیلی غور و خوض کے بعد یہ طے کیا گیا کہ ابتدائی طور پر 6رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے جو ضلعی انتظامیہ اٹک سے اس اہم معاملے پر بات چیت کرے گی، کمیٹی پریس کلب کے منتخب ممبران پر مشتمل ہوگی، مزید فیصلہ کیا گیا کہ اگر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مثبت پیش رفت سامنے نہ آئی تو انتظامیہ کی کو ریج کا مکمل بائیکا ٹ ، آئندہ مرحلے میں مقبوضہ پریس کلب کی بلڈنگ یا ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر احتجاجی کیمپ اور قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی جائے گی، اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پریس کلب صحافی برادری کا گھر ہے اور اس کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن جدوجہد کی جائے گی