سعودی اکیڈمی کے تحت آذربائیجان میں عربی زبان سکھانے کے پروگرام کا آغاز

منگل 19 اگست 2025 08:50

باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) سعودی عرب کی کنگ سلمان گلوبل اکیڈمی فارعربک لینگویج نےآذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں عربی زبان کے مہینے کا آغاز کیا ہے۔العربیہ کے مطابق پروگرام کا مقصد مقامی افراد کو عربی زبان سکھانا، ایک عالمی زبان کے طور پر اس کا فروغ اور علمی تعاون کو مضبوط کرنا شامل ہے۔

(جاری ہے)

اکیڈمی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ الوشمی اورآذربائیجان میں سعودی سفیرعصام الجطیلی نے افتتاحی خطاب میں دونوں مللکو ں کے درمیان گہرے ثقافتی تعلقات اور سعودی وژن 2030 کے تحت عربی زبان کو فروغ دینے میں اس پروگرام کے کردار کو اجا گر کیا۔

یہ پروگرام اساتذہ، طلبا اور زبان سیکھنے کے شوقین افراد کو ایڈرس کرے گا۔ تعلمیی سرگرمیاں جیسے مقابلے، تربیتی کورسز، وسطی ایشیائی ملکوں میں عربی زبان سیکھنے اور سکھانے پر ایک سائنٹیفک سمپوزیم، آذربائیجان، قازقستان، کر غیزستان، جارجیا اور تاجکستان کے ماہرین کوعربی زبان کی تعلیم میں درپیش چیلنجز اورمواقع پر پر تبادلہ خیال کے لیے اکھٹا کرے گا۔