محکمہ زراعت کی کاشتکار وں کو پیٹھا کدو کی پچھیتی کاشت بروقت مکمل کر نے کی سفارش

منگل 19 اگست 2025 13:56

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمودنے کہا کہ کاشتکار پیٹھا کدو کی پچھیتی کاشت بروقت مکمل کرلیں اور کاشت کیلئے ذرخیز میرازمین کاانتخاب کیاجائے تاکہ اچھی پیداوار کی صورت میں کاشتکاروں کو بہتر مالی منافع حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ پیٹھا کدو کی پچھیتی فصل کی کاشت کامناسب وقت وسط اگست تک ہوتاہے تاہم اسے اگست کے آخر تک بھی کاشت کیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کاشت سے قبل زمین کو 8سے10 ٹن فی ایکڑ گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر ہل چلاتے اور سہاگہ دیتے ہوئے اچھی طرح تیارکرلینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ 1/4 میٹر کے فاصلے پرنشان لگا کرپٹڑیاں بنا تے ہوئے نشان کے دونوں اطراف 30سینٹی میٹر کے فاصلے پرفی ایکڑ 3 بوری سپر فاسفیٹ اور ایک بوری امونیم نائٹریٹ بھی بکھیر دینی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے زرعی ماہرین کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :