سابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس ، سات ملزمان پر فرد جرم عائد

منگل 19 اگست 2025 14:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) لاہور کی سیشن عدالت نے سابق پی ٹی آئی رہنما و معروف فزیشن ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس کے ملزم عبدالقیوم سمیت سات ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

(جاری ہے)

ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کیا، جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 30 اگست تک ملتوی کر دی۔ ملزمان میں عبدالقیوم، سجاد، شاہد، شہریار، ثقلین، ریاض اور نواز شامل ہیں۔