لاہور ہائیکورٹ ، سابق ایم پی اے احمد خان بھچر نااہلی کیس کی سماعت ملتوی

منگل 19 اگست 2025 15:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 87 میانوالی سے سابق ایم پی اے احمد خان بھچر کی نااہلی کے خلاف درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کر لئے اور سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

جسٹس خالد اسحاق نے کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران عدالت کے استفسار پر بتایا گیا کہ درخواست گزار سرنڈر کرنے کو تیار ہیں، پہلے سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر اعتراض عائد کیا۔