انسانی سمگلنگ میں ملوث سمگلروں اور معاونت کرنے والے ایف آئی اے اہلکاروں کو سزا دی گئی، طلال چوہدری

منگل 19 اگست 2025 16:02

انسانی سمگلنگ میں ملوث سمگلروں اور  معاونت کرنے والے  ایف آئی اے اہلکاروں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث انسانی سمگلروں اور ایف آئی اے اہلکاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر شہادت اعوان اور سینیٹر دنیش کمار کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث سمگلروں اور اس میں معاونت کرنے والے ایف آئی اے اہلکاروں کو سزا دی گئی ہے، بیرون ملک سے بھی انسانی سمگلروں کو وطن واپس لا کر قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا گیا ہے، ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف ادارہ جاتی اور فوجداری کارروائی کی گئی ہے ، انسانی سمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے 51 اہلکاروں کو ملازمتوں سے برخاست کیا گیا ہے، انسانی سمگلنگ کے مقدمات میں 63 ملازمین نامزد تھے ان میں سے 43 کو گرفتار کیا گیا اور 16 عدالتوں سے بری ہوئے۔