کریڈٹ کارڈ سے خریداری کرنے والے نان فائلرز ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے

کریڈٹ کارڈ سے ماہانہ 2 لاکھ سے زیادہ شاپنگ کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 22:05

کریڈٹ کارڈ سے خریداری کرنے والے نان فائلرز ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)کریڈٹ کارڈ سے خریداری کرنیوالے نان فائلرز ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے،ایف بی آر نے کریڈٹ کارڈ ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ جمع کرنا شروع کر دیا۔کریڈٹ کارڈ سے ماہانہ 2 لاکھ سے زیادہ شاپنگ کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا،انکم ٹیکس ریٹرن میں کریڈٹ کارڈ سے شاپنگ کی تفصیلات بھی دینا ہوں گی،کمرشل بینکوں نے کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے والوں کا ڈیٹا شیئر کرنا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

ایف بی آرحکام کے مطابق ٹیکس دہندگان 15 اکتوبر تک ایمانداری کیساتھ ٹیکس گوشوارے جمع کرائیں، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی توسیع شدہ ڈیڈ لائن میں مزید توسیع نہیں ہوگی، ایف بی آر نے ٹیکس نادہندگان کو ایس ایم ایس ٹیکسٹ میسج بھیجنا شروع کر دیئے۔ حکام کے مطابق کریڈٹ کارڈ اخراجات کے ذریعے نان فائلرزکی حقیقی آمدن کا پتہ لگایا جائے گا، ڈیڈ لائن گزرنے پرآن لائن پیمنٹ یابزنس کرنیوالینان فائلرزکیخلاف کارروائی ہوگی،کریڈٹ کارڈ کے ذریعے لاکھوں کے اخراجات کرنیوالوں کونوٹسزبھیجے جائیں گے،گوشوارے میں تمام بینک ٹرانزیکشنز کی درست معلومات دینا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :