بھکر ایجوکیشن کمپلیکس میں ایجوکیشن مینجرز اجلاس

منگل 19 اگست 2025 16:26

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) بھکر ایجوکیشن کمپلیکس کے کمیٹی روم میں ایجوکیشن مینجرز اجلاس کا انعقاد ڈی ای او میل جناب اختر حسین سندیلہ ، ڈی ای او فیمل محترمہ میم نگہت جمیل کی سربراہی میں انعقاد ضلع بھر کے مرد و خواتین اے ای اوز کی شرکت تفصیلات کے مطابق ایجوکیشن کمپلیکس کے کمیٹی روم میں ضکع بھر کے ایجوکیشن مینجرز کا اجلاس منعقد پوا جس کی صدارت ڈی ای او فیمیل نگہت جمیل اور ڈی ای او ایلمنٹری اختر حسین سندیلہ نے کی اجلاس کے ایجنڈہ پی ایم آئی یو کی ٹیم کے وزٹ کے حوالے سے مختلف اموار کو زیر غور لانا تھا میٹنگ میں شریک ضلع بھر کے مرد و خواتین ای ای اوز کو ہدایت کی گئی کہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں عمل درآمد کو ہر صورت یقینی یقینی بنایا اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ سکول میں SMC مکمل ریکارڈ تیار رکھیں،سٹوڈنٹس کونسل کے الیکشن کا ریکارڈ مکمل دستخط شدہ کاپی موجود ہو،این ایس بی اور ایف ٹی ایف کا پچھلے پانچ سال کا ریکارڈ مکمل ہو ،این ایس بی اور ایف ٹی ایف کی تازہ ترین بینک سٹیمٹنٹ حاصل کی جائے،سکولز میں کاروائی رجسڑ مکمل ہو،سکول میں ہیڈز ٹیچر٬ تمام ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف حاضر ہو ، انرولمنٹ کا درست ریکارڈ بطابق سس موجود ہو ،اگر کسی سکول میں ریشنلائزیشن کے اعلان کے بعد انرولمنٹ میں اضافہ شو کیا گیا ہے تو وہ سکول خاص طور پر اس کو justify کرنے کے لیے ریکارڈ مکمل رکھیں ،ٹیم سکول کونسل کر ارکان سے بھی ملاقات کرے گی ،کلاس رومز٬ لیب ٬ پلاٹس ٬گراونڈز کی صفائی پر خاص توجہ دیں کمروں اور چھتوں کی صفائی بھی کروائیں ،رجسڑ حاضری درست انداز میں Maintain، پروجیکٹ Aspire کا ریکارڈ مکمل شدہ آپ کے ٹیبل پر ہو نگہت جمیل ڈی ای او(ویمن )بھکر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کا یہ وزٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس دوارن کسی بھی قسم کی کوتاہی کسی صورت بردارشت نہیں کی جائے گی۔