ڈپٹی کمشنر تورغر کی زیر صدارت اجلاس، ہنگامی صورتحال کے باعث نقصانات، بحالی کے اقدامات اور بروقت ردعمل بارے تفصیلی غور کیا گیا

منگل 19 اگست 2025 16:35

تورغر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا اجلاس ہوا جس میں ہنگامی صورتحال کے باعث ہونے والے نقصانات، بحالی کے اقدامات، تیاریوں اور بروقت ردعمل بارے تفصیلی غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

انور زیب نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ مکمل الرٹ رہیں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کےلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں، ضلعی انتظامیہ عوام کی خدمت اور سہولت کےلئے ہر وقت سرگرمِ عمل ہے۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور پی ایچ ای کے افسران کا بھی اجلاس ہوا جس میں موجودہ ہنگامی صورتحال کے تناظر میں تیاریوں اور بروقت ردعمل کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کےلئے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :