طالبات کا ہر اچھا فعل والدین کے لئے فخر کا باعث ہے ، وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ

منگل 19 اگست 2025 16:49

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیرنے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ سب گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی سفیر ہیں اور پہچان ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے منگل کو طالبات کے نام جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا کہ طالبات کا ہر اچھا فعل والدین کے لئے فخر کا باعث ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مشقت ، مستقل مزاجی اور لگن کی بھٹی سے گزر کر کندن بن جا ئیں کیونکہ تمام طالبات گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی سفیر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :