ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مانسہرہ عثمان علی کا نیل بن اور ڈھیری حلیم کا دورہ، حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد سے ملاقات،راشن اور امدادی چیک تقسیم کیے

منگل 19 اگست 2025 16:49

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مانسہرہ عثمان علی نے نیل بن اور ڈھیری حلیم کا دورہ کر کے حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد سے ملاقات کی اور ان میں ریلیف چیکس، خشک راشن اور دیگر امدادی سامان تقسیم کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا اور متاثرین کے مسائل سنے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کی بھرپور مدد اور تمام ممکن سہولیات فراہم کرے گی تاکہ وہ جلد از جلد معمولاتِ زندگی کی طرف لوٹ سکیں۔

متعلقہ عنوان :