ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشین نےفارسٹ آفس پشین میں پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم 2025 کا افتتاح کردیا

منگل 19 اگست 2025 18:42

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشین عبدالوہاب ناصر،ڈویژنل فارسٹ آفیسر اجمل خان کاکڑ نےفارسٹ آفس پشین میں پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم 2025 کا افتتاح کردیا ۔اس موقع پر رینج فارسٹ آفیسر نقیب اللہ خلجی ،رمضان علی،اورنگزیب نے بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشین عبدالوہاب ناصر نے کہا ہے کہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اپنے گھروں اسکولوں محلوں میں پودے لگاکر موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کےلیے تیاری کریں کیونکہ عالمی سطح پر بڑی تیزی سے موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہورہی ہے جسکا ماحول پر اور انسانوں وحیوانات پر اثر ہورہا ہے۔

ڈویژنل فارسٹ آفیسر اجمل خان کاکڑ نے کہاہے کہ درخت ہمارے ماحول کو خوشگوار بنانے کے ساتھ ساتھ آلودگی کو کم کرنے اور آکسیجن کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں یہ نہ صرف ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھتے ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کےلیے صاف اور صحت مند ماحول کو یقینی بنانے ہیں رواں مون سون شجرکاری مہم میں ہر شہری کو بھر پور حصہ لینا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا ئے اور اس مہم کو کامیاب بنانے کےلیے مل کر کام کریں۔\378