لاہور، 22 سالہ لڑکی نے گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھا لیں

بدھ 20 اگست 2025 10:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) لاہور کے علاقے دبئی ٹاون میں گھریلو جھگڑے پر 22 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا لیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا،خاتون دوران علاج دم توڑ گئی،خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق خاتون نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر زندگی کا خاتمہ کیا،جاں بحق خاتون دبئی ٹاون رائیونڈ کی رہائشی ہے۔