بابا بھولا پیر فٹ بال ٹورنامنٹ 30اگست سے فیصل آباد میں شروع ہو گا

بدھ 20 اگست 2025 12:23

بابا بھولا پیر فٹ بال ٹورنامنٹ 30اگست سے فیصل آباد میں شروع ہو گا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)بابا بھولا پیر فٹ بال کلب 68 ج،ب لیلاں کے زیر اہتمام بابا بھولا پیر فٹ بال ٹورنامنٹ 30 اگست سے لیلاں فٹ بال گرانڈ، فیصل آباد میں شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر رانا یاسر کے مطابق ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹورنامنٹ ناک آٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا فائنل 7 ستمبر کو کھیلا جائے گا اور فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ میں اول آنے والی ٹیم کے لئے ایک لاکھ روپے اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کے لئے 80 ہزار روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن کی ٹیموں کو 25، 25 ہزار روپے کی انعامی رقم سے نوازا جائے گا-

متعلقہ عنوان :