Live Updates

لائٹ آن کر دو پلیز، یو پی ایس بھی بند ہوگیا‘سرفراز احمد چیخ اٹھے

بدھ 20 اگست 2025 12:53

لائٹ آن کر دو پلیز، یو پی ایس بھی بند ہوگیا‘سرفراز احمد چیخ اٹھے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)کراچی میں بارش کے بعد بجلی کی طویل بندش سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی پریشان ہوگئے اور اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ سرفراز احمد نے اپنے علاقے میں بجلی کی فوری بحالی کی فریاد کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے آگے ہاتھ جوڑ لیے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ علاقے کے مکین گزشتہ 10 گھنٹوں سے بجلی سے محروم ہیں جبکہ یو پی ایس بھی بند ہو چکے ہیں۔

سرفراز احمد نے انسٹاگرام اسٹوری پر پیغام شیئر کرتے ہوئے حکام سے درخواست کی کہ بھائی بفرزون کی لائٹ آن کر دو، پلیز 10 گھنٹے ہو گئے ہیں، یو پی ایس بھی بند ہوگیا ہے اب۔واضح رہے کہ منگل کے روز کراچی میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث شہر کا نظام زندگی مفلوج ہو گیا، شہری علاقوں میں شدید پانی جمع ہونے کے ساتھ ساتھ کئی مقامات پر بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات