استور ،اسسٹنٹ کمشنرکا پانی کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے ڈشکن شاہی بستی کا دورہ

بدھ 20 اگست 2025 15:57

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر استور محمد اویس عباسی کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنراستور ڈاکٹر وجاہت سلیم نے پانی کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے ڈشکن شاہی بستی کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

عمائدین سے ملاقات کی اور یقین دہانی کروادی کہ پانی کے مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔ نیز متعلقہ محکمہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ فی الفور شاہی بستی کیلئے پانی کی سپلائی بحال کی جائے۔

متعلقہ عنوان :