محکمہ ریلوے نے ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کر دیا

مسافروں کو ان ٹرینوں میں چائے اور اسنیکس کی سہولت فراہم کرنے پر اضافی رقم وصول کی جا رہی ہے، ترجمان

اتوار 5 اکتوبر 2025 18:00

محکمہ ریلوے نے ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء) محکمہ ریلوے نے ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔یہ اضافہ لاہور سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کے کرائے میں کیا گیا ہے، جو 150 سے 250 روپے تک ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ ریلوے کے مطابق لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرینوں کی اکانومی کلاس کے کرایے میں 150 روپے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ایئرکنڈیشن کلاس میں لاہور سے پنڈی تک کرایے میں 250 روپے بڑھائے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق مسافروں کو ان ٹرینوں میں چائے اور اسنیکس کی سہولت فراہم کرنے پر اضافی رقم وصول کی جا رہی ہے۔