سیف سٹی اتھارٹیز نے ای چالانزکی ادائیگی اور تصحیح کے لئے نظام میں آسانی کردی

شہری ای چالانزکی تعداداورتصاویرفون میں دیکھ سکیں گے ، ای میل نہیں کرنا پڑے گی

بدھ 20 اگست 2025 17:58

سیف سٹی اتھارٹیز نے ای چالانزکی ادائیگی اور تصحیح کے لئے نظام میں آسانی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)سیف سٹی اتھارٹیز نے ای چالانزکی ادائیگی اور تصحیح کے لئے نظام میں آسانی کردی ،شہری ای چالانزکی تعداداورتصاویرفون میں دیکھ سکیں گے۔سیف سٹیز حکام کے مطابق اب ای چالانزکی تصحیح و ادائیگی کے لئے یاای میلزنہیں کرناپڑے گی،ای میل کاسسٹم ختم کر کے وٹس ایپ کے ذریعے ای چالانزبھجوائے جائیں گے ۔

شہری ای چالانزکی تعداداورتصاویرفون میں دیکھ سکیں گے۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ وٹس ایپ کے ذریعے ہی لنک بھی دیاجائے گاجس سے ادائیگی ہوسکے گی،سیف سٹیز کی ویب سائٹ پر جاکر بھی شہری ادائیگی کرسکیں گے۔شہری ریویوکیلئے بھی درخواست بھجواسکیں گے،ویب سائٹ پرای چالانزکے ساتھ ریویوکاآپشن شامل کردیا گیا ،ٹیکنیکل ٹیم موقع پرہی ای چالان کی تصحیح کرکے ختم کردیں گے۔پہلے ای میل کے ذریعے ای چالانزبھجوائے جاتے ہیں ،اب شہری کی سہولت کے لئے ایکسائزکے ڈیٹامیں موجودنمبرپرتمام چالانزبھجوائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :