دھان کی بہتر پیداوار کے لیے جدید زرعی سفارشات پر عملدرآمد ناگزیر ہے،ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ

بدھ 20 اگست 2025 18:07

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ صبا ءاصغر علی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ لیول مانیٹرنگ کمیٹی برائے دھان 2025، ڈسٹرکٹ ایگریکلچرل ایڈوائزری کمیٹی اور ٹاسک فورس سب کمیٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ زراعت( توسیع) کے افسران سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلع سیالکوٹ میں دھان کی کاشت، پیداوار، کسانوں کو درپیش مسائل اور جدید زرعی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دھان کی بہتر پیداوار کے لیے جدید زرعی سفارشات پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔ کسانوں کی بروقت رہنمائی اور تربیت سے نہ صرف پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ شفاف نگرانی اور بہتر فیصلہ سازی بھی ممکن ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی سطح پر مربوط حکمت عملی اپناتے ہوئے زراعت کے فروغ اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :