سمبڑیال پولیس كی ہوائی فائرنگ کے خلاف کارروائی ،ہوائی فائرنگ كرنے والا ملزم گرفتار

بدھ 20 اگست 2025 18:07

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) سمبڑیال پولیس نے ہوائی فائرنگ کے خلاف کارروائی کرکے ایک ملزم کو گرفتار لیا ہے۔ بدھ کو پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سمبڑیال پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے سمبڑیال میں بھٹہ خشت پر فائرنگ کرنے والے ملزم اعتزاز احسن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔