ٹورازم اتھارٹی میں مستقبل میں بھرتیوں کیلئے ایٹا کے ذریعے ٹیسٹ منعقد کئے جائینگے، تین سال کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

بدھ 20 اگست 2025 20:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی اور ایٹا کے مابین تین سال کیلئے مفاہمی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی میں مستقبل میں کسی قسم کی بھرتیوں سے متعلق ایٹا کے ذریعے ٹیسٹ منعقد کئے جائینگے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں گزشتہ روزڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی حبیب اللہ عارف اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایٹا عادل سعید صافی کے مابین ٹورازم اتھارٹی کے کانفرنس روم میں اجلاس منعقد ہوا۔

جس کے بعد باقاعدہ طور پردونوں محکموں نے تین سال کی مدت کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیئے۔ مفاہمتی یادداشت کے مطابق اگلے تین سالوں میں اتھارٹی میں کسی بھی قسم کی بھرتی ایٹا کے ذریعے کی جائیں گی۔ ڈی جی ٹورازم اتھارٹی حبیب اللہ عارف کا کہنا تھا کہ مفاہمتی یادداشت کا مقصد نئی بھرتیوں کو شفاف طریقے سے مکمل کرنااور مناسب طریقے کار اپنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :