ایشیا کپ 2025 کے جعلی ٹکٹس فروخت ہونے لگے، اے سی سی اور ای سی بی کا انتباہ

aijaz ahmad gondal اعجاز احمد گوندل بدھ 20 اگست 2025 21:55

ایشیا کپ 2025 کے جعلی ٹکٹس فروخت ہونے لگے، اے سی سی اور ای سی بی کا انتباہ
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اگست2025ء) ایشین کرکٹ کونسل (ACC) اور ایمریٹس کرکٹ بورڈ (ECB) نے شائقین کرکٹ کو خبردار کیا ہے کہ ایشیا کپ 2025 کے لیے اس وقت جو بھی ٹکٹس آن لائن یا دیگر ذرائع سے فروخت کیے جا رہے ہیں وہ جعلی اور غیر مجاز ہیں۔ ان ٹکٹس کے ذریعے اسٹیڈیم میں داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

اعلان میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک ایشیا کپ 2025 کے آفیشل ٹکٹس جاری نہیں ہوئے۔ شائقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی غیر مصدقہ پلیٹ فارم سے ٹکٹس خریدنے سے گریز کریں۔ ایشین کرکٹ کونسل اور ایمریٹس کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹکٹس کی آفیشل فروخت سے متعلق باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا اور اس کی تفصیلات آفیشل ذرائع سے فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :