چند روز میں درجنوں موٹرسائیکلیں چوری اہلیان نارنگ اب تک سو سے زائدموٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے

جمعرات 21 اگست 2025 12:17

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)چند روز میں درجنوں موٹرسائیکلیں چوری اہلیان نارنگ اب تک سو سے زائدموٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق بھاگوڈیال کارہائشی اعجازخاں والدکے ہمراہ بھٹے وڈھ میں فصل دیکھنے کھیتوں میں گیانامعلوم ملزمان رکشہ پرآئے اور ہنڈا 70 موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے نارنگ موڑکارہائشی فیضان دوائی لینے حیدری چوک کلینک پر گیااسی دوران کلینک کے باہرکھڑی ہنڈا 70 موٹرسائیکل غائب ہوگئی چکرالی کارہائشی ظہیرشاہ مونجی کی لاب لگانے دریاپارگیا کھیتوں کے پاس موٹرسائیکل کھڑی کی جو واپسی پر چور لے جاچکے تھے نارنگ منڈی پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافیہ اور ریکوری نہ ہونے سے اہل علاقہ میں گہری تشویش پائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :