سرگودھا ،شہر کے ٹاور میں اچانک لفٹ ٹوٹ جانے سے 29 سالہ نوجوان کے دونوں پائوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں

جمعرات 21 اگست 2025 14:58

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)شہر کے ٹاور میں اچانک لفٹ ٹوٹ جانے سے 29 سالہ نوجوان کے دونوں پائوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور شدید زخمی ہو گیا جس کو ریسکیو کر کے فوری طبی امداد دے دی گئی اور صورتحال کا جائزہ لیکر واقعہ کی تحقیق کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے کباڑی بازار کے ٹاور چچہ وطنی کا 29 سالہ نوجوان فرحان کام میں مصروف تھا کہ اچانک لفٹ فری ہو کر اس پر گرنے سے دونوں پاں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور شدید زخمی ہو گیا۔جس کو 1122 نے ریسکیو کر کے فوری طبی امداد دی اور واقعہ کی تحقیق کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :