سعودی شاعر عمان میں پہاڑ سے گر کر انتقال کر گئے، موت سے قبل کی ویڈیو وائرل

جمعرات 21 اگست 2025 16:27

سعودی شاعر عمان میں پہاڑ سے گر کر انتقال کر گئے، موت سے قبل کی ویڈیو ..
مسقط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)معروف سعودی شاعر سعود بن معدی الرفاعی القحطانی عمان میں پہاڑ گرنے سے انتقال کر گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی شاعر عمان کے علاقے دوہفر گورنریٹ میں جبل سمحان کی اونچی چٹان سے اچانک گرنے کے بعد انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

سعود بن معدی کی موت سے قبل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں انہیں جبل سمحان کی خطرناک پہاڑی پر چڑھائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ناہموار پہاڑ پر چڑھائی کے دوران سعود بن معدی اچانک توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے پھسل گئے، جس سے انہیں شدید چوٹیں آئیں۔ انہیں فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔